مافیاز کیخلاف جنگ فیصلہ کن مرحلے میں پہنچ گئی ہے، عمران خان



وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مافیاز کے خلاف جنگ فیصلہ کن مرحلے میں پہنچ گئی ہے۔ آزادی کی جنگ میں تھوڑا وقت لگتا ہے۔

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب وہ پاکستان بنے گا جو 70 سال پہلے بننا چاہیے تھا، آپ کو خوشخبری دینا چاہتا ہوں بہت جلد آپ کے سامنے نیا پاکستان ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کی کارکردگی بہت بری تھی، امیدہےاب پاکستانی سفارتخانے کی کارکردگی بہتر ہو گی۔ پاکستانی کمیونٹی کی مشکلات ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

پی ٹی آئی حکومت جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، وزیراعظم

ان کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت اور یو اے ای نے مشکل وقت میں ہمیں سپورٹ کیا، دوست ممالک مدد نہ کرتے تو پاکستان بحران کا شکار ہو جاتا۔

عمران خان نے کہا کہ کورونا کے دوران پاکستانیوں اور ملکی معیشت کو بچایا، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہی معاشرہ ترقی کرتا ہے جہاں قانون کی حکمرانی ہو، جہاں انصاف نہ ہو وہ معاشرہ آگےنہیں بڑھ سکتا، اوورسیز پاکستانی میری طاقت ہیں۔


متعلقہ خبریں