امام کعبہ نے پاکستان کے دورے کی دعوت قبول کر لی


وزیراعظم عمران خان سے حرمین شریفین کے آئمہ کرام نے ملاقات کی ہے جس میں وزیراعظم نے امام کعبہ سے پاکستان کی ترقی کیلئے خصوصی دعا کی درخواست کی۔

ذرائع کے مطابق امام کعبہ نے بین المذاہب کے فروغ اور اسلاموفوبیا کے خلاف وزیراعظم کے اقدامات کو سراہا اور انہیں سعودی عرب کے کامیاب دورے کی مبارکباد بھی دی۔

امامہ کعبہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کےاقدامات کی کامیابی کیلئے دعاگو ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم نےامام کعبہ اورعلماکرام کودورہ پاکستان کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔

وزیراعظم عمران خان کی روضہ رسولﷺ پر حاضری

اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان نے سیکریٹری جنرل او آئی سی سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے اسلامو فوبیا کیخلاف او آئی سی کے پلیٹ فارم سے مشترکہ لائحہ عمل دینے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام کو دہشتگردی سے جوڑنے کی اجازت کسی کو نہیں ہونی چاہئے، مذہبی انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے دنیا کو مل بیٹھ کر مسائل حل کرنا ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا فلسطینیوں کی حفاظت کیلئے اپنا کردار ادا کرے اور انہیں حقوق دلائے۔


متعلقہ خبریں