عامر اور وہاب کو ٹیم میں واپس لایا جائے، کامران اکمل

فائل فوٹو


قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹس مین کامران اکمل نے فاسٹ بولر محمد عامر اور وہاب ریاض کی ٹیم میں واپسی کا مطالبہ کر دیا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے دورے کے بعد بہت سی چیزیں واضح ہو جائیں گی، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کو تجربہ کار بولرز کی ضرورت پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم گزرتے وقت کے ساتھ کپتانی میں بہتر ہوتے جا رہے ہیں تاہم انہیں ٹیم سیلکشن میں بہتری کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انضمام الحق اور یونس خان ٹیم سیلکشن کے معاملے بہت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے تھے، اور ان کی کوشش ہوتی تھی کہ ڈومسٹک کرکٹ میں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو موقع دیں۔

مجھے نکالنے کی اصل وجہ کارکردگی نہیں ہے، محمد عامر کا دعویٰ

کامران اکمل نے کہا کہ محمد عامر میں ابھی کم از کم چار سے پانچ سال کی کرکٹ باقی ہے جب کہ وہاب ریاض بھی دو سے تین سال کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈومسٹک میں کارکردگی دکھا کر انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ٹیم میں آنے والے کھلاڑیوں کی کارکردگی میں فرق واضح ہے۔


متعلقہ خبریں