دوسراٹیسٹ: پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے دی


پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شکست دے دی ہے۔

پاکستان نےدوسراٹیسٹ بھی اننگزسےجیتا۔ پاکستان نےزمبابوےکوٹیسٹ سیریزمیں وائٹ واش کردیا ہے۔ عابد علی نے دوسرے ٹیسٹ میں ڈبل سنچری اسکورکی۔

پاکستان نےزمبابوے کودوسرےٹیسٹ میں اننگز اور147رنزسےہرایا۔ شاہین شاہ آفریدی نے شاندارباؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔

دوسرے ٹیسٹ میں حسن علی اورنعمان علی نے 5،5وکٹیں حاصل کیں۔

دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کے اختتام پرفالو آن کے بعد زمبابوے کی بیٹنگ لائن پھر لڑکھڑا گئی تھی اور 220 رنز اس کے 9 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی پہلی اننگز 510 رنز کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم 132 کے مجموعی اسکور پر ڈھیر ہو گئی جس کے بعد اسے فالو آن کا سامنا کرنا پڑا۔ زمبابوے کی دوسری اننگز میں صرف 220 رنز بنا سکی تھی۔

اس سے پہلے  پاکستان نے پہلی اننگز میں عابد علی کی ڈبل سنچری اور اظہر علی کی سنچری کے بعد دوسرے روز اپنی اننگز 510 رنز پر ڈیکلیئر کردی جس کے جواب میں میزبان ٹیم نے دن کے اختتام تک 4 وکٹ کے نقصان پر 52 رنز بنائے تھے۔

کھیل کے تیسرے دن زمبابوے نے اننگز کا آغاز کیا تو پاکستان کی پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کے لیے 450 سے زائد رنز درکار تھے تاہم حسن علی اور ساجد خان کی شاندار بولنگ کے آگے میزبان ٹیم زیادہ دیر وکٹ پر کھڑی نہ رہ سکی اور صرف 84 رنز کے اضافے کے بعد پوری ٹیم 132 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

قومی ٹیم کی جانب سے حسن علی اور ساجد خان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب 5 اور 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ شاہین شاہ آفریدی اور تابش خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


متعلقہ خبریں