پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ کچھ دیر بعد بند کر دی جائے گی

فائل فوٹو


عالمی وبا کورونا وبا کی وجہ سے لاک ڈاوَن کے پیش نظر پنجاب بھر میں بین الاضلاع پبلک ٹرانسپورٹ آج شام 6 بجے بند کر دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق آج بند ہونے والی بین الاضلاع پبلک ٹرانسپورٹ 15 مئی صبح 6 بجے تک بند رہے گی۔

ا س سے قبل صوبائی حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ 10 مئی شام 6 بجے تک چلانے کی اجازت دی تھی۔

خیال رہے کہ پنجاب میں 8 سے 16 مئی تک مری اور پنجاب کے دیگر سیاحتی مقامات بند رہیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ مری یا دیگر مقامات کا رخ نہ کریں۔

مزید پڑھیں: شہدکی مکھیوں سے کورونا کی تشخیص

انہوں نے کہا ہے سیاحتی مقامات کو عوام کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور حکومت کے فیصلے پر عمل کریں۔

مزید براں لاہور، راولپنڈی اور ملتان سمیت پنجاب بھر میں آٹھ مئی سے مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔ صوبے میں ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔

شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پرچیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی، جہاں پولیس کے ساتھ رینجرز اور فوج کے جوان تعینات ہوں گے۔


متعلقہ خبریں