کورونا مریضہ نے کومہ میں بچی کو دیا جنم: ڈاکٹروں نے بتایا معجزہ

کورونا مریضہ نے کومہ میں بچی کو دیا جنم: ڈاکٹروں نے بتایا معجزہ

لندن: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس میں مبتلا ایک خاتون نے اس وقت بچی کو جنم دیا جب وہ کوما کی حالت میں تھیں۔ بچے کو جنم دینے والی خاتون اور ڈاکٹروں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے اسے معجزہ قرار دیا ہے۔

بھارت میں کورونا نے تباہی مچا دی، گنگا میں لاشیں تیرنے لگیں

خلیج کے مؤقر انگریزی اخبار عرب نیوز کے مطابق نیوپورٹ سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ مریم احمد کو جنوری میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اسپتال لایا گیا تھا۔ جس وقت انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا اس وقت وہ حاملہ تھیں اورانہیں دمے کی بھی شکایت تھی۔

اخبار کے مطابق اسپتال میں علاج کے دوران ان کی حالت مزید بگڑ گئی حالانکہ امید یہی تھی کہ انہیں زیادہ دیر اسپتال میں رکنا نہیں پڑے گا لیکن ایسا نہیں ہوا تو اس کے بعد ڈاکٹروں نے فیصلہ کیا کہ بچی کو وقت سے قبل سرجری کے ذریعے پیدا کیا جائے۔

مریم احمد کے مطابق جس وقت ڈاکٹروں نے یہ بات بتائی اس وقت انہیں آکسیجن لگی ہوئی تھی اور ان کی اپنی حالت بہت خراب تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے اس ضمن میں انہیں تمام خطرات سے آگاہ کردیا تھا۔

خلیجی اخبار کے مطابق مریم احمد کا کہنا ہے کہ سب کچھ بہت تیزی سے صرف پانچ منٹ میں ہوا اور اس کے بعد ہی مجھے وینٹی لیٹر پہ منتقل کردیا گیا۔

مریم احمد کہتی ہیں کہ اس وقت میں اکیلی تھی اور بہت ڈری ہوئی بھی تھی۔ ڈاکٹروں نے فون کرکے ان کی صحت اور طبیعت کی بابت خاوند کو بتایا تھا جو اپنے ایک سالہ بیٹے کے ساتھ گھر پہ موجود تھے۔

کورونا وائرس: دنیا میں اموات کی تعداد33لاکھ سے بڑھ گئی

مریم احمد کے مطابق ان کی پیدا ہونے والی بیٹی کا وزن صرف 1.7 کلو گرام تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ قدرتی طور پر آدھے دن سے بھی کم عرصے میں کوما سے باہر آگئی تھیں لیکن کورونا بندشوں کے سبب پیدا ہونے والی بیٹی کو دیکھ نہیں سکی تھیں۔

اخبار کے مطابق مریم احمد نے اپنی بیٹی کی سب سے پہلے تصاویراور ویڈیوز دیکھیں جو انہیں اسپتال کے اسٹاف نے دکھائیں۔ وہ کہتی ہیں کہ اسپتال کے عملے نے ان کی بیٹی کا بھرپور خیال رکھا۔

مریم احمد اوران کے خاوند نے اپنی بیٹی کا نام خدیجہ رکھا ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ خدیجہ بہت مضبوط و طاقتور ہے کیونکہ وقت سے قبل پیدا ہونے کے باوجود اسے کسی بھی قسم کے مسائل نہیں ہیں جو اللہ کا کرم ہے۔

اخبار کے مطابق مریم احمد کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرنے انہیں خود بتایا کہ جس قسم کے ان کے مسائل تھے اور جو انہیں خدشات لاحق تھے ویسا کچھ بھی نہیں ہوا اور بلاشبہ سب کچھ ایک معجزہ ہی ہے۔

بھارت: کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی بینائی متاثر ہونے لگی

مریم احمد اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہیں کہ وہ اور ان کی بیٹی دونوں زندہ ہیں۔ وہ یقین رکھتی ہیں کہ سب کچھ ایک معجزہ ہی ہے۔


متعلقہ خبریں