بھارت: کورونا، ابتر صورتحال، فوجی ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کرنیکا فیصلہ


نئی دہلی: بھارت میں حکومت نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے پیدا شدہ ابتر صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوجی ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کورونا وائرس کی بھارتی قسم عالمی خطرہ قرار

برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرزنے بھارتی وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا ہے کہ فوج کے 400 سابق فوجی ڈاکٹروں کو کنٹریکٹ پہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فوج کے ریٹائرڈ ڈاکٹروں کی خدمات آن لائن طبی مشوروں کے لیے بھی حاصل کی جارہی ہیں۔

بھارت میں کورونا کے ریکارڈ کیسز اور ہلاکتوں کے بعد ملک گیر سطح پر لاک ڈاؤن لگانے کا مطالبہ بھی کیا جانے لگا ہے۔

مودی حکومت نے کورونا کی پہلی لہر کے دوران اچانک پورے ملک میں لاک ڈاؤن لگا دیا تھا جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا اور حکومتی فیصلے پر بے پناہ تنقید بھی ہوئی تھی۔

بھارت: کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی بینائی متاثر ہونے لگی

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت میں روزآنہ سامنے آنے والے نئے کیسز کی تعداد نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے جب کہ ہونے والی اموات بھی یومیہ بنیادوں پر نئے ریکارڈز قائم کر رہی ہں۔

اعداد و شمار کے مطابق اتوار کے دن 4 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں اور یہ تعداد گزشتہ چار دنوں سے برقرار ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی پر دباؤ بڑھ رہا ہے کہ وہ ملک گیر لاک ڈاؤن لگانے کا اعلان کردیں جس طرح کہ انہوں نے کورونا کی پہلی لہر کے دوران کیا تھا۔

بھارت میں کورونا نے تباہی مچا دی، گنگا میں لاشیں تیرنے لگیں

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کمبھ میلے کے انعقاد کی اجازت دینے اور بڑے پیمانے پرانتخابی ریلیاں منعقد کرنے پر فی الوقت سخت نکتہ چینی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں