شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق فیصلہ کل ہوگا، شیخ رشید

سندھ حکومت کو جو مدد چاہیے ہم دینے کو تیار ہیں، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا نام ایگزیٹ کنڑول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے سے متعلق فیصلہ کل ہو گا۔

اپنے بیان میں انہوں نے بتایا ہے کہ شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے نیب کی درخواست ملی ہے،اس معاملے پر کل وزارت داخلہ اور وزارت قانون کا اجلاس طلب کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں جو بھی فیصلہ ہوگا اسے فوری طور پر کابینہ میں بھیجا جائے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ وزارت قانون اور وزارت داخلہ کے فیصلے کی کابینہ منظوری دیتی ہے، ہم کابینہ کی منظوری سے ای سی ایل میں نام ڈالتے ہیں۔

حکومت کا شہباز شریف کے حوالے سے ایف آئی اے کو متحرک کرنے کا فیصلہ

خیال رہے کہ حکومت نے حدیبیہ پیپر ملز کیس سے متعلق سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے حوالے سے ایف آئی اے کو متحرک کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی رہنماوں کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کو فوری طور پر لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ ایف آئی اے ہی حدیبیہ پیپر ملز کیس کے حوالے سے کام کرے۔

وزیراعظم نے شہزاد اکبر کو حدیبیہ پیپر ملز کیس پر ورکنگ کر کے رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔

حکومت کا نواز، شہباز شریف کیخلاف حدیبیہ پیپر ملز کا مقدمہ دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اٹارنی جنرل ،شہزاد اکبر،اور وزیراطلاعات فواد چودھری اور علی ظفر شریک تھے۔


متعلقہ خبریں