پی ڈی ایم رہنماؤں کا عید کے بعد حکومت مخالف تحریک شروع کرنے کا فیصلہ

پی ڈی ایم رہنماؤں کا عید کے بعد حکومت مخالف تحریک شروع کرنے کا فیصلہ

حزب اختلاف کی جماعتوں کے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ  کے رہنماؤں نے عید کے بعد حکومت مخالف تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیاہے۔

ٹیلی فونک بات چیت میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت کے خلاف فیصلہ کن راؤنڈ کے لیے مولانا فضل الرحمان عید کے بعد پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتیں کریں گے۔

مزید پڑھیں: حافظ حمداللہ پی ڈی ایم کے سیکریٹری اطلاعات مقرر

گفتگو کے دوران حکومت کی جانب سے شہباز شریف کو باہر جانے سے روکے جانے کے خلاف عدالت جانے پر بھی اتفاق ہوا۔

ہم نیوز کے مطابق تینوں رہنماؤں کے درمیان معاملات طے پانے کی صورت میں پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کو پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں دعوت دینے پر بھی اتفاق ہوا۔


متعلقہ خبریں