ملک بھر میں کورونا سے مزید 104 اموات

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 104 اموات اور 2 ہزار 869  نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار 210 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 67 ہزار 426 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چینی کورونا ویکسین آئندہ ماہ سے پاکستان میں تیار ہوگی

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں میں 38 ہزار 616 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.42 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 76 ہزار 536 ہے اور 7 لاکھ 71 ہزار 692 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں9 ہزار 188 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 765، خیبرپختونخوا 3 ہزار 668، اسلام آباد 718، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 255 اور آزاد کشمیر میں 509 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 78 ہزار 560، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 25 ہزار 392، پنجاب 3 لاکھ 22 ہزار 117، سندھ 2 لاکھ 94 ہزار 251، بلوچستان 23 ہزار 655، آزاد کشمیر 18 ہزار 56 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 407 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 40 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کورونا ویکسین مئی کے آخر تک دستیاب ہوگی، اسدعمر

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز