فلسطین میں عام شہریوں کی ہلاکت کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، امریکا


امریکا نے کہا ہے کہ فلسطین میں عام شہریوں کی ہلاکت کا سلسلہ بند ہوناچاہیے۔ 

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیلی ہم منصب گبی اشکنازی کو ٹیلی فون کیا اور بحران پر گفتگو کی۔

عرب لیگ کی فلسطین پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت

امریکی محکمہ خارجہ کا اس بابت کہنا تھا کہ وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ایک مرتبہ پھر امن و سلامتی کا پیغام دیا۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی فضائی بمباری کے نتیجے میں اب تک 35 افراد شہید اور 220 زخمی ہو چکے ہیں۔ شہدا میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے کیے جانے والے تازہ فضائی حملے میں ایک 12 منزلہ رہائشی عمارت مکمل طور پر منہدم ہو گئی ہے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق منگل کی شب کیے جانے والے حملے میں جس رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا ہے وہ رہائشی ہے۔

ایک اور عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جو عمارت فضائی حملے میں منہدم ہوئی ہے اس میں حماس کی سیاسی قیادت کا دفتر بھی تھا۔

اسرائیل کی فلسطینیوں پر بمباری: شہدا کی تعداد 24 ہو گئی،180 زخمی

عینی شاہدین نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں سے گفتگو میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ رہائشی عمارت مکمل طور پر منہدم ہوگئی ہے لیکن تاحال جاں بحق یا زخمی ہونے والوں کی بابت علم نہیں ہوسکا ہے۔

اسرائیل کی جانب سے منگل کی صبح غزہ پر نئے فضائی حملے کیے گئے تھے جب کہ حماس اور دیگر کی جانب سے جنوبی اسرائیل پر سینکڑوں راکٹوں سے بھی بمباری ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں