راولپنڈی: غیرملکی جوڑے کو پڑگئے چور


اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی میں جرائم کی بڑھتی وارداتوں نے مقامی شہریوں کے ساتھ غیر ملکی سیاحوں کو بھی مشکل میں ڈال دیا ہے۔

راولپنڈی میں سیاحوں کا قیمتی لیپ ٹاپ، کیمرے، موبائل فون، پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات چوری کر لیے گیے۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ غیر ملکی جوڑے کا تعلق رومانیہ سے ہے۔ تھانہ نیو ٹاؤن پولیس مقدمہ درج کرکے تفتیش کرے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ سینیئر پولیس افسران واقع کی تحقیقات کررہے ہیں۔ موقع سے تکنیکی اور فرانزک شوائد حاصل کرلیے ہیں۔

پولیس کا کہان ہے کہ چوری کے واقع میں ملوث ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

راولپنڈی چوری، ڈکیتیوں، موبائل فون چھیننے اور گاڑیاں چرانے جیسے جرائم میں گزشتہ دو ماہ سے اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ ماہ کم از کم 312 موٹرسائیکلز مختلف مقامات سے چھینی گئی تھیں۔ اس کے علاوہ 50 گاڑیاں اور 27 دیگر سواریوں کو لوٹا گیا۔

اپریل میں چوری کے 167 کیسز، 150 اسٹریٹ کرائمز، 78 خواتین کے اغوا کے کیسز درج کرائے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ خراب معاشی صورتحال اور بے روزگاری کی وجہ سے مجرمانہ کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

 


متعلقہ خبریں