وزیر اعظم نے عام مزدور کا دکھ محسوس کیا، فواد چوہدری

پی ڈی ایم ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈال رہی ہے، فواد چوہدری

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے عام مزدور کا دکھ محسوس کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چند سابق بابوؤں کے وزیر اعظم کو لکھے گئے خط پر حیران ہوں جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرون ملک پاکستانیوں خصوصاً مزدوروں کے ساتھ ہر حال میں کھڑی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی میں رویوں کو بدلنے کی ضرورت ہے اور عام لوگوں کے ساتھ ہماری بیوروکریسی کا سلوک قطعی طور پر قابل رشک نہیں ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عوام کی بیوروکریسی سےعموعی شکایات ہیں اور سفارتخانے بھی اس سے مبرا نہیں ہیں۔ کسی بھی شعبے کی طرح سفارتخانوں میں بہت اچھے آفیسرز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار میں پاکستانیوں کے ساتھ جو سلوک روا رکھا گیا اس پر داستانیں لکھی جا سکتی ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کو کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے عام مزدور کا دکھ محسوس کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم رہنماؤں کا عید کے بعد حکومت مخالف تحریک شروع کرنے کا فیصلہ

وفاقی وزیر نے کہا کہ آج پاکستان کے سفارتخانے اپنے مزدوروں اور عام شہریوں کو جوابدہ ہیں۔


متعلقہ خبریں