اسرائیل کاحماس کیخلاف بھرپورکارروائی کا اعلان


اسرائیلی وزیراعظم نے حماس کے خلاف بھرپور کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا آپ کو جواب دیں گے۔

اسرائیل کے وزیر دفاع نے دھمکی دی ہے کہ غزہ پر فضائی حملے محض آغاز ہے، مزید کئی اہداف کو نشانہ بنائیں گے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ حماس نے برسوں بعد پہلی بار یروشلم پر راکٹ فائر کر کے ’اپنی حد پار کی ہے۔‘

گزشتہ روز فوجی سربراہان سے ملاقات کے بعد نیتن یاہو نے خبردار کیا تھا کہ اسرائیل نے غزہ پر حملوں کی شدت اور تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور حماس کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘اس پر ایسے حملے کیے جائیں گے جن کی انھیں توقع بھی نہیں ہو گی۔’

حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے دھمکی کے ردعمل میں کہا کہ اسرائیل کشیدگی میں اضافہ یا خاتمہ جو بھی چاہتا ہے فلسطینی دونوں کے لیے تیار ہیں۔

حماس نے ردعمل میں کہا اگر اسرائیل جارحیت چاہتا ہے تو ہم اس کیلئے مکمل تیار ہیں۔

بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس اور فلسطینی شہریوں میں تازہ جھڑپوں کی ابتدا اس وقت ہوئی تھی جب مشرقی بیت المقدس میں یہودی آبادکاروں کی جانب سے وہاں بسنے والے چند فلسطینی خاندانوں کو بےدخل کرنے کی کوشش کی گئی۔

خطے میں اس حالیہ کشیدگی کے بعد عالمی برادری نے اسرائیل اور فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس دونوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور پُرامن رہنے کی اپیلیں کی ہیں۔

 


متعلقہ خبریں