ٹک ٹاک پھر فیس بک کو ٹکر دینے کیلئے تیار


مختصر ویڈیو شیئر کرنے والی ایپ ٹک ٹاک ایک بار پھر فیس بک کو ٹکر دینے کے لیے تیار ہے۔

یورپ میں  ٹک ٹاک  کے ذریعے اشیا کی خریدوفروخت کی آزمائش شروع کر دی ہے۔ اس بار دونوں کمپنیوں کے درمیان آن لائن شاپنگ پر مقابلہ ہوگا۔

ٹک ٹاک نے یورپ کے مشہور برانڈز کے ساتھ مل کر طریقہ کار پر کام  شروع کر دیا ہے۔تاکہ صارفین ایپ کے اندر ہی اشیا خرید سکیں۔

فی الحال آن لائن شاپنگ کا فیچر محدود افراد کو ہی ٹک ٹاک پر دستیاب ہے۔ جن افراد کو یہ فیچر دستیاب ہے ان کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ میں متعدد کمپنیوں کی مصنوعات اور ان کی قیمتیں نظر آتی ہیں۔

ٹک ٹاک کی ملکیت رکھنے والی کمپنی بائیٹ ڈانس کو توقع ہے کہ مارکیٹ میں حصص کی فروخت سے قبل ای کامرس کے شعبے میں کامیابی حاصل ہو جائے گی۔ کمپنی کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق ٹک ٹاک میں ای کامرس فیچر کو ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔

قبل ازیں ٹک ٹاک میں شاپنگ کے متعلق صرف اشتہارات دکھائے جاتے تھے لیکن اب کمپنی نے شاپنگ کی سہولت دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

آن لائن شاپنگ کی نئی آزمائش اس ویڈیو ایپ کو عالمی سطح پر ای کامرس سروس متعارف کرانے میں مدد دے گی۔


متعلقہ خبریں