سندھ حکومت نے عید پر ریسٹورنٹس کو ٹیک اوے کی اجازت دے دی

وزیر اعلیٰ سندھ کا بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان

فوٹو: فائل


کراچی: سندھ حکومت نے ریسٹورنٹس کو ٹیک اوے کی اجازت دے دی۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ جس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عید پر ریسٹورنٹس کو کرسی لگانے کی اجازت نہیں ہو گی اور ٹیک اوے کے لیے کوئی اپنی گاڑی سے نہیں اترے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایکسپو ویکسینیشن سینٹر عید کے دوران کھلا رہے گا اور عید کے بعد دیگر شہروں میں ویکسینیشن سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ گزشتہ سال عید پر ملنا جلنا بڑھنے سے 30 فیصد کیسز بڑھ گئے تھے۔ اس سال عوام سے پرزور اپیل ہے کہ رشتے داروں کو گھر آنے سے روکیں اگر لوگ احتیاط نہیں کریں گے تو صورتحال پھر عید کے بعد خراب ہوجائے گی۔

اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اس رمضان کے پہلے ہفتے میں 4.71 فیصد کیسز اور 23 اموات، دوسرے ہفتے میں 6.31 فیصد کیسز اور 43 اموات، تیسرے ہفتے میں 6.96 فیصد کیسز اور 62 اموات اور چوتھے ہفتے میں 7.08 فیصد کیسز اور 64 اموات ہوئیں۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بڑی ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی ہے تاہم پرائیویٹ گاڑیوں میں ایس او پیز پرعمل کرنا ہو گا۔ تاجر برادری کا احترام کرتے ہیں اور ہمیں ان سے ہمدردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈومیسائل کے تحت نوکریوں سے متعلق نیب کا نوٹس مسترد کر چکے ہیں۔ کیا نیب نے کسی اور صوبے کو اس طرح کا خط لکھا ہے؟ مجھے یقین ہے چیئرمین نیب اس خط سے متعلق نوٹس لیں گے اور انکوائری کریں گے۔


متعلقہ خبریں