بھارت: چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر جمعہ کو منائی جائے گی

EID MOON

نئی دہلی: بھارت میں شاہی امام مسجد احمد بخاری نے اعلان کیا ہے کہ چاند نظر نہیں آیا ہے لہذا عیدالفطر جمعہ کے دن منائی جائے گی۔

قواعد و ضوابط کے مطابق بھارت میں شاہی امام مسجد چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کرتے ہیں۔

شوال کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے یہ اعلان اب سے کچھ دیر قبل کیا ہے۔

بھارت میں مرکزی دفتر رویت ہلال کمیٹی دارالعلوم دیو بند یوپی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بھی کہا گیا ہے کہ ملک میں چاند نظر نہیں آیا ہے اس لیے عید الفطر جمعہ کو منائی جائے گی۔

سعودی عرب میں بھی گزشتہ روز عید الفطر کا چاند نظر نہیں آیا تھا جس کے بعد اعلان کیا گیا تھا کہ عید الفطر بروز جمعرات منائی جائے گی۔

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں کل عید الفطر منائی جائے گی۔ دنیا کے تقریباً تمام ممالک میں اس مرتبہ مسلمانوں نے رمضان المبارک کے پورے 30 روزے رکھے ہیں۔


متعلقہ خبریں