سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عیدالفطر کل منائی جائے گی

پاکستان میں عید الفطر 14 مئی کو ہونے کا امکان

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عیدالفطر کل منائی جائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قطر ، فلسطین ، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا اور ملائیشیا میں بھی عید الفطر کل  ہو گی ۔

اس کے علاوہ برطانیہ اور فرانس سمیت متعدد یورپی ممالک میں بھی عیدالفطر 13مئی کو منائی جائے گی۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں بھی گزشتہ روز عید الفطر کا چاند نظر نہیں آیا تھا جس کے بعد اعلان کیا گیا تھا کہ عید الفطر بروز جمعرات منائی جائے گی۔

دوسری جانب بھارت میں شاہی امام مسجد احمد بخاری نے اعلان کیا ہے کہ چاند نظر نہیں آیا ہے لہذا عیدالفطر جمعہ کے دن منائی جائے گی۔

قواعد و ضوابط کے مطابق بھارت میں شاہی امام مسجد چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کرتے ہیں۔

شوال کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے یہ اعلان اب سے کچھ دیر قبل کیا ہے۔

بھارت میں مرکزی دفتر رویت ہلال کمیٹی دارالعلوم دیو بند یوپی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بھی کہا گیا ہے کہ ملک میں چاند نظر نہیں آیا ہے اس لیے عید الفطر جمعہ کو منائی جائے گی۔

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا


متعلقہ خبریں