پاکستان میں آج چاند کا نظر آنا ممکن ہی نہیں ہے، فواد چودھری

افغانستان کو تنہا نہ چھوڑا جائے، انسانی المیہ جنم لے رہا ہے : فواد چودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اس وقت چاند کی عمر پاکستان میں 13 گھنٹے 42 منٹ ہے۔ انہوں نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہی ہے۔

بھارت: چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر جمعہ کو منائی جائے گی

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں آج چاند کا نظر آنا ممکن ہی نہیں ہے۔

شوال کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ جنہوں نے عیدالفطر سعودی عرب کے ساتھ منانی ہے تو یہ ان کا آپشن ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے استفسار کیا کہ جھوٹ بول کر ماہ مقدس کا اختتام کرنا کہاں کی عقلمندی ہے؟

وزیرستان: قبل از وقت عید الفطر کا اعلان کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج

پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ سیدھا کہیں کہ ہمیں عید افغانستان یا سعودیہ کے مطابق منانی ہے۔


متعلقہ خبریں