کوئٹہ میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، زونل کمیٹی


بلوچستان کی زونل رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ کوئٹہ میں عید کا چاند نظر نہیں آیا۔

بلوچستان کی زونل رویت ہلال کمیٹی کے مطابق کوئٹہ میں چاند نظر آنےکی کوئی مصدقہ اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

دوسری جانب اسلام آباد میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے چاند نظر آنے کے امکانات نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں آج چاند کا نظر آنا ممکن ہی نہیں ہے، فواد چودھری

محکمہ موسمیات کے مطابق غروب آفتاب کے وقت لاہور میں چاند کی عمر 19 گھنٹے 17 منٹ ہو گی۔ غروب آفتاب کے بعد چاند دیکھنے کی فیزبیلٹی 35 منٹ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کی عمر 25 گھنٹے ہو تو پھر نظر آنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں

رویت ہلال کمیٹی کی زونل کمیٹی کا اجلاس کچھ دیر بعد کراچی میں بھی شروع ہوگا۔


متعلقہ خبریں