پاکستان میں کورونا کےباعث مزید 126اموات رپورٹ

فائل فوٹو


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید126 اموات اور 3 ہزار265نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار 363 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 70 ہزار703 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چینی کورونا ویکسین آئندہ ماہ سے پاکستان میں تیار ہوگی

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 75 ہزار52 ہے اور 7 لاکھ 76 ہزار 315افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں9 ہزار267افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 778، خیبرپختونخوا 3 ہزار 697، اسلام آباد 722، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 255 اور آزاد کشمیر میں 510 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 78 ہزار725، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 25 ہزار914، پنجاب 3 لاکھ 23 ہزار 314، سندھ 2 لاکھ 95 ہزار483، بلوچستان 23 ہزار728، آزاد کشمیر 18 ہزار129 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 410 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 40 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کورونا ویکسین مئی کے آخر تک دستیاب ہوگی، اسدعمر

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں