تیری یاد آئی تیرے جانے کے بعد، اسدعمرکا مفتی منیب کےمتعلق ٹویٹ


جمعرات کو عید کےغیر متوقع اعلان کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر صارفین رویت ہلال کمیٹی کو کہیں ڈھکے چھپے الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

ٹوئٹر پر رویت ہلال کمیٹی اور عید مبارک کے ساتھ مفتی منیب کا نام بھی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ مفتی منیب نے قضا روزہ رکھنے کا اعلان کر کے شوال کا چاند نظر آنے کے حکومتی اعلان کو مزید متنازع بنا دیا ہے۔

مزید تفصیل جانیں:ایک روزہ قضا رکھنا ہوگا، مفتی منیب کا اعلان

وفاقی وزیراسدعمر نے ٹویٹ کیا کہ کل کے بعد کہیں مفتی منیب کی تصویر کیساتھ یہ تحریر نا نظر آنا شروع ہوجائے’تیری یاد آئی تیرے جانے کے بعد‘۔

اسد عمر نے لکھا ایک زمانے میں ایوب خان کی تصویریں ٹرکوں کے پیچھے لگی ہوئی ہوتی تھیں اور لکھا ہوتا تھا … تیری یاد آئ تیرے جانے کے بعد۔

کل کے بعد اب کہیں یہ بات مفتی منیب کی تصویر کے ساتھ نا نظر آنا شروع ہو جائے۔


متعلقہ خبریں