عید منائیں لیکن احتیاط کے ساتھ، وسیم اکرم

فائل فوٹو


لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ لوگ احتیاط کریں کورونا کی وجہ سے لوگوں کے پیارے اس دنیا میں نہیں رہے۔

عید الفطر کے موقع پر قومی کرکٹرز نے خصوصی پیغامات جاری کیے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ میری اور شنیرا کی طرف سے سب کو عید مبارک ہو۔

انہوں نے کہا کہ یہ حالات عام نہیں ہیں۔ گھرمیں رہیں اور اپنا خیال رکھیں۔

وسیم اکرم نے کہا کہ کئی لوگوں کے پیارے کورونا کی وجہ سے اس دنیا میں نہیں رہے۔

امام الحق نے کہا کہ پاکستان اور بیرون ملک مسلمانوں کو عید مبارک کہتے ہوئے کہا کہ کورونا بہت خطرناک ہے اس سے خود بھی بچیں اور فیملی کو بھی بچائیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے عید پر گلے ملنے سے احتیاط کریں۔

کامران اکمل نے کہا کہ رمضان المبارک ختم ہو گیا اب عید کی خوشیاں اچھے سے منائیں۔ مجھ سمیت پشاور زلمی کی ٹیم کی طرف سے سب کو عید مبارک ہو۔


متعلقہ خبریں