اسرائیلی جارحیت: ملک بھر میں یوم فلسطین منایا گیا

اسرائیلی جارحیت: ملک بھر میں یوم فلسطین منایا گیا

اسلام آباد: مظلوم فلسطینیوں کے خلاف کی جانے والی وحشیانہ بمباری اور تشدد کے خلاف ملک بھر آج یوم فلسطین منایا گیا۔

اسرائیل نے فلسطین پر زمینی آپریشن شروع کر دیا

اس موقع پر مختلف شہروں میں مظاہرے کیے گئے جن میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے مختلف رہنماؤں نے عالمی رہنماؤں اور برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اسرائیلی جارحیت کا نوٹس لے اوراس ضمن میں اقدامات اٹھائے۔

لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتما م منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اعجاز چودھری نے کہا کہ فلسطین میں معصوم بچوں کو شہید کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی بربریت اور جارحیت کے خلاف ضروری ہے کہ فوری طور پر مسلم امہ مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دے۔

ہم نیوز کے مطابق ملتان میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرہ کیا گیا۔

غزہ میں اسرائیلی جارحیت: سلامتی کونسل کا اجلاس امریکہ کی مخالفت پر ملتوی

احتجاجی مظاہرین نے اس موقع پر مظلوم فلسطینیوں کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی۔

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام گجرات میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرہ ڈاکٹر طارق سلیم کی زیرقیادت منعقد ہوا جس میں مسجد اقصیٰ و غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی کےخلاف نعرے بازی کی گئی۔

فلسطینیوں کے حق میں اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف عارف والا ، منڈی بہاءالدین اور ملکوال میں بھی احتجاجی مظاہرے منعقد کیے گئے اور احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

وزیر اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے بھی اس حوالے سے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو ہماری مالی سے زیادہ اخلاقی مدد کی ضرورت ہے۔

غزہ پر اسرائیل کے حملے جاری: 31 بچوں سمیت 113 فلسطینی شہید

علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اسلامی ممالک کے رہنماؤں سے رابطے کیے ہی۔ انہوں نے کہا کہ ،مسلم امہ کشمیر اور فلسطین کے معاملے پر آگے بڑھے گی۔


متعلقہ خبریں