محکمہ صحت: ڈی ایچ اوز کو سائنو فارم کے استعمال سے روک دیا

دنیا بھر میں سرنجوں کی کمی کا خدشہ

کراچی: محکمہ صحت نے تمام ڈی ایچ اوز کو سائنو فارم کے استعمال سے روک دیا ہے۔

کورونا ویکسین:30سے39سال کے افراد کی رجسٹریشن16مئی سے شروع ہوگی

ہم نیوز کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے سائنو فارم کی کم ہوتی ڈوزز کو بچانے کے لیے اس کی پہلی ڈوزز کے استعمال سے روکا ہے۔

ڈی جی ہیلتھ سندھ کی جانب سے صوبے بھر کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کو آسٹرازینیکا ڈوز استعمال کرنے کے احکامات جاری کرد یے گئے ہیں۔

امریکا:12سے15سال کے بچوں کیلئے کورونا ویکسین کی منظوری

ڈی جی ہیلتھ سندھ نے تمام ڈی ایچ اوز کو اس ضمن میں واضح طور پر ہدایت کی ہے کہ وہ سائنو فارم کے بجائے آسٹرازینیکا ڈوز کا استعمال کریں۔

صحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ واضح احکامات کے باوجود سائنو فارم ویکسین لگانے والے عملے کے افراد کے نام بھی طلب کرلیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں