اسرائیلی حملے عالمی اصولوں اور معاہدوں کے منافی ہیں، سعودی وزیرخارجہ

اسرائیلی حملے عالمی اصولوں اور معاہدوں کے منافی ہیں، سعودی وزیرخارجہ

ریاض: سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے عالمی اصولوں اور معاہدوں کے منافی ہیں۔

غزہ: 119 فلسطینی شہید، 830 زخمی، اسپتالوں میں گنجائش ختم ہو گئی

سعودی عرب کی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے یہ بات فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی سے ٹیلی فونک بات چیت میں کہی ہے۔

انہوں نے بات چیت میں اسرائیلی حکام کی غیر قانونی سرگرمیوں کی مذمت کی اور اسرائیلی حملے فوری بند کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپیل کی کہ مسئلہ فلسطین کے جامع اور منصفانہ حل کے لیے جاری کوششیں منطقی انجام تک پہنچائی جائیں تاکہ فلسطینی عوام 1967 کی سرحدوں کے مطابق خود مختار فلسطنی ریاست قائم کرسکیں اور مشرقی بیت المقدس اس کا دارلحکومت بنایا جاسکے۔

اسرائیل نے فلسطین پر زمینی آپریشن شروع کر دیا

سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے کہا کہ مسئلہ فلسطین بین الاقوامی قانونی نظام کی قرارداوں اور عرب امن فارمولے کے مطاق حل کیا جائے۔

اسلامی تعاون تنظیم اوآئی سی نے سعودی عرب کی درخواست پر وزرئے خارجہ کی سطح پر آن لائن ہنگامی اجلاس اتوار کو طلب کیا ہے۔ آن لائن ہنگامی اجلاس میں یروشلم اور غزہ کی صورتحال پر بحث کی جائے گی۔

غزہ پر اسرائیل کے حملے جاری: 31 بچوں سمیت 113 فلسطینی شہید

اجلاس میں شریک او آئی سی رکن ممالک کے وزرا ئے خارجہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی اراضی پرگزشتہ پیر سے جاری حملوں کے حوالے سے خطاب کریں گے۔


متعلقہ خبریں