ملک میں جیلیں کم، قیدی زیادہ ہو گئے


اسلام آباد:  نیکٹا نے انکشاف کیا ہے کہ ملک بھرکی جیلوں میں قیدیوں کی تعداد گنجائش سے زیادہ ہو گئی ہے۔

نیشنل کاونٹر ٹیرارزم اتھارٹی (نیکٹا) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اس وقت پنجاب کی 40 جیلوں میں 50 ہزار 405 قیدی موجود ہیں جبکہ گنجائش 30 ہزار 74 کی ہے۔

اسی طرح سندھ کی 26 جیلیں 12 ہزار 245 قیدی رکھ سکتی ہیں لیکن یہاں بھی گنجائش سے کہیں زیادہ 18 ہزار 998 افراد قید ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  خیبر پختونخوا کی صورتحال بھی کچھ مختلف نہیں، 22 جیلوں میں 7 ہزار 587 کے بجائے 11 ہزار 330 قیدی موجود ہیں تاہم بلوچستان میں قیدیوں کی تعداد گنجائش سے کم ہے۔

نیکٹا کے مطابق بلوچستان کی 11 جیلوں میں دوہزار 585 قیدیوں کی گنجائش ہے جبکہ یہاں دو ہزار 427 افراد قید ہیں۔


متعلقہ خبریں