کورونا ویکسین نوکری کیلئے لازمی قرار


امریکی ایئر لائن ڈیلٹا نے ملازم بھرتی کرنے کے لیے کورونا ویکسی نیشن کی شرط عائد کر دی ہے تاہم اس شرط کا اطلاق موجودہ ملازمین پر نہیں ہوتا۔ 

سی این این کو دیے گیے انٹرویو میں چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ ہم نے مستقبل میں ملازمین کی بھرتی کے لیے کورونا ویکسین لگوانے کو لازمی قرار دے رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ ملازمین میں سے صرف انہی کو بین الاقوامی فلائٹ آپریشنز میں شامل کیا جائے گا جو ویکسی نیشن کروا چکے ہیں۔

Chief Executive Ed Bastian told CNN said new hires will be required to be vaccinated, but the mandate doesn't apply to current employees

یہ فیصلے اس لیے لیا گیا ہے تاکہ بیرون ممالک میں داخلے کی شرائط کو پورا کیا جا سکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس امر سے بخوبی واقف ہیں کہ ویکسی نیشن ہی وہ عمل ہے جس کے ذریعے ہم اس موذی وبا کا ناصرف مقابلہ کر سکتے ہیں بلکہ اسے ختم بھی کر سکتے ہیں۔

چیف ایگزیکٹیو کا کہنا تھا کہ نئی بھرتیوں کے لیے کورونا ویکسی نیشن کو لازمی قرار دے کر ہم فضائی سفر کے لیے ایک محفوظ ماحول بنانا چاہتے ہیں جو کہ ہمارے ادارے کے لیے بھی فائدہ مند ہو گا۔


متعلقہ خبریں