ماریہ شراپوا میڈرڈ اوپن کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں


میڈرڈ: سابق عالمی نمبر ون روس کی ماریہ شراپوا نے میڈرڈ اوپن کے پری کوارٹرفائنل میں جگہ بنا لی۔

اسپین کے دارالحکومت میں جاری میڈرڈ اوپن میں روس کی ماریہ شراپوا نے رومانیہ کی ایرینا کو چھ ایک اور سات پانچ سے شکست دی۔

جنوری میں آخری بار وہ لگاتار دو میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کوچ کی تبدیلی نے اس جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

ان کا اگلا مقابلہ گزشتہ سال کےایونٹ کی فائنلسٹ کرسٹینا سے ہوگا۔

 


متعلقہ خبریں