ملک بھر میں کورونا سے مزید 76 اموات رپورٹ


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 76 اموات اور 2 ہزار 379 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار 543 تک پہنچ گئی جب کہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 77 ہزار 130ہو گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں میں 30 ہزار 248  کورونا ٹیسٹ کیے گئے جب کہ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7  فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 68 ہزار 819 ہے اور 7 لاکھ 88 ہزار 768 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ صحت: ڈی ایچ اوز کو سائنو فارم کے استعمال سے روک دیا

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار 367 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 794، خیبرپختونخوا 3 ہزار 766، اسلام آباد 731، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 264 اور آزاد کشمیر میں 514 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 79 ہزار 123، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 26 ہزار 787، پنجاب 3 لاکھ 25 ہزار 662، سندھ 2 لاکھ 98 ہزار 78، بلوچستان 23 ہزار 831، آزاد کشمیر 18 ہزار 231 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 418 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں