حماس کے راکٹ حملے: اسرائیلی کی سیاحتی صنعت کو شدید دھچکہ

حماس کے راکٹ حملے: اسرائیلی کی سیاحتی صنعت کو شدید دھچکہ

غزہ: فلسطینی جماعت حماس کے راکٹ حملوں سے اسرائیل کی سیاحتی صنعت کو شدید دھچکہ پہنچا ہے اور اس کا بھٹہ بیٹھ گیا ہے۔

اسرائیل کا غزہ کی 2 رہائشی عمارتوں پر فضائی حملہ، 33 افراد شہید

اسرائیل کے مؤقر اخبار یروشلم پوسٹ کے مطابق فلسطین میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری کشیدگی میں تل ابیب کی سیاحتی صنعت کو شدید دھچکہ پہنچا ہے۔

اخبار کے مطابق فلائٹس کے بعد کروز لانز نے بھی اسرائیلی حدود میں سفر منسوخ کردئیے ہیں جب کہ ہوٹل بکنگ کم ترین سطح پر آگئی ہیں۔

اسرائیلی ٹور آپریٹرز کے مطابق موسم گرما سیزن کے لیے ٹور گروپس سے بات چیت مکمل طور پر ختم ہوگئی ہے۔

اخباری رپورٹ کے مطابق غزہ میں جنگ سے پہلے کبھی تمام فلائٹس منسوخ نہیں ہورہی تھیں لیکن اب ایسا ہوگیا ہے۔

پوپ فرانسس بھی اسرائیلی جارحیت کیخلاف بول پڑے

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل کی فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں شہید افراد کی تعداد 181 تک پہنچ گئی ہے۔

عالمی برادری کی جانب سے کیے جانے والے بھرپور احتجاج کے بعد بھی اسرائیلی حکومت کی جارحانہ کارروائیاں جاری ہیں۔

غزہ میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر اسرائیل کی فضائی بمباری سے مزید 8 معصوم بچوں سمیت 13 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جس کے بعد شہدا کی تعداد 181 تک پہنچ گئی ہے جب کہ حماس کی جوابی کارروائی میں اسرائیل کے 10 شہری بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

اسرائیل کا الجزیرہ سمیت دیگر غیر ملکی میڈیا کے دفاتر پر فضائی حملہ

اسرائیلی حکومت نے غزہ میں بجلی کے نظام کو بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے جب کہ مسلسل بمباری اور ایندھن کی بندش کے باعث پہلے ہی بجلی کی بندش سے گھروں کا نظام شدید متاثر ہو رہا ہے۔


متعلقہ خبریں