شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا نوٹس کل یا پرسوں جاری کرینگے، شیخ رشید

ملک بچانے کیلئے دو ادارے ہیں، عظیم افواج اور عدلیہ کو اس طرف دیکھنا ہو گا: شیخ رشید

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شہبازشریف کو15 دن  دیں گے کہ وہ ای سی ایل کے خلاف اپیل کر سکیں۔

شہباز شریف کا نام اب تک ای سی ایل میں نہیں ڈالا، شیخ رشید 

ہم نیوز کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ کل یا پرسوں شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا نوٹس جاری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ نے شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا کہ شہباز شریف کے خلاف گواہ موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے پاس بھاگنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔

پی ٹی آئی حکومت کہتی کچھ ہے اور کرتی کچھ اور ہے، شہباز شریف

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اس لیے واپس آئے تھے کہ انہیں اندازہ تھا کہ کورونا سے تباہی پھیلے گی۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان کہیں نہیں جا رہے ہیں اور اپوزیشن ان کا کچھ بھی بگاڑ نہی سکتی ہے۔

شیخ رشید اسکول سے کیوں نکالے گئے؟

شیخ رشید احمد نے کہا کہ میر اندازہ ہے کہ جہانگیر ترین عمران خان کو ہی ووٹ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ جہانگیر ترین عمران خان کو ووٹ نہ دیں۔


متعلقہ خبریں