اسرائیلی بمباری کیخلاف برطانوی عوام کی کامیاب دستخطی مہم

اسرائیلی بمباری کیخلاف برطانوی عوام کی کامیاب دستخطی مہم

لندن: مظلوم فلسطینیوں پر کی جانے والی وحشیانہ بمباری اور ڈھائے جانے والے انسانیت سوز مظالم کے خلاف برطانوی عوام بھی بول پڑے ہیں۔

اسرائیلی افواج کے حملے جاری: غزہ میں33 اور غرب اردن میں 21 شہید

ہم نیوز کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ کی ویب سائٹ پر اسرائیل پہ پابندیاں لگانے کے لیے پٹیشن پر ڈھائی لاکھ سے زائد افراد نے دستخط کردیے ہیں۔

برطانوی قواعد و ضوابط کے تحت اب پٹیشن کے پارلیمنٹ میں بحث کے لیے پیش ہونے کا امکان ہے کیونکہ جس پٹیشن پر ایک لاکھ افراد کے دستخط ہوں وہ پارلیمنٹ میں پیش کی جا سکتی ہے۔

پٹیشن برطانوی عوام کی جانب سے پارلیمنٹ کی ویب سائٹ پر اسرائیل پہ پابندیاں عائد کرنے کےلیے دائر کی گئی ہے جس پر اب تک ڈھائی لاکھ سے زیادہ افراد دستخط کرچکے ہیں۔

فلسطینی نوجوان نے چیک پوسٹ پر گاڑی چڑھادی، 7 اسرائیلی فوجی زخمی

دائرکردہ پیٹیشن اسرائیل کی حالیہ جارحیت کے بعد وائرل ہوگئی ہے۔ دائر کردہ پٹیشن مییں اسرائیل پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

پٹیشن کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو اسلحے کی فروخت پر بھی پابندی لگائی جائے۔

اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی وحشیانہ بمباری اور ڈھائے جانے والے مظالم کے نتیجے میں اب تک 181 فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں جب کہ زخمیوں کی تعداد ایک ہزار کے قریب ہو گئی ہے۔

حماس کے راکٹ حملے: اسرائیلی کی سیاحتی صنعت کو شدید دھچکہ

اسرائیلی افواج تسلسل کے ساتھ آبادیوں پر بم باری کر رہی ہیں جس کے نتیجے میں اب تک 725 گھر، 76 نجی رہائشی عمارات اور 63 سرکاری عمارات تباہ ہو چکی ہیں۔


متعلقہ خبریں