بل گیٹس کے خاتون کیساتھ’نامناسب تعلقات‘ کا انکشاف


مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس خاتون عملے کی ممبر کے ساتھ ‘نامناسب’ جنسی تعلقات سامنے آنے کے بعد کمپنی کے بورڈ سے مستعفی ہوئے تھے۔

معاملہ سال 2019 میں اس وقت سامنے آیا جب مائیکرو سوفٹ کے ایک ملازم نے تمام تر تفصیلات لکھ کر بورڈ کو بھجوائیں اور تفتیش کا اظہار کیا کہ کہیں یہ خطوط بل گیٹس کی اہلیہ نے تو نہیں پڑھ لیے۔

بورڈ اس معاملے کی چھان بین کر ہی رہا تھا کہ بل گیٹس نےمارچ2020  میں استعفی دے دیا۔ وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق مائیکرو سافٹ بورڈ نے تعلقات کو ‘نامناسب’ سمجھتے ہوئے فیصلہ کیا کہ بل گیٹس کو عہدے سے سبکدوش ہو جانا چاہیے۔

مائیکروسافٹ کے ایک ترجمان نے وال اسٹریٹ جرنل کو بتایا کہ کمپنی کو 2019 کے آخر میں یہ تشویش ہوئی کہبل گیٹس نے سال 2000 میں کمپنی کے ملازم کے ساتھ گہرے تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی۔

بورڈ کی ایک کمیٹی نے اس کا جائزہ لیا ، جس کی مکمل تحقیقات کرنے کے لئے  قانونی فرم کی مدد بھی لی گئی۔ پوری تفتیش کے دوران ، مائیکرو سافٹ نے اس ملازم کی بھرہور معاونت بھی کی جس نے تشویش کا اظہار کیا تھا۔

بل گیٹس کے ترجمان نے کہا کہ بورڈ چھوڑنے کے فیصلے کا اس معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ ‘تقریبا 20 20 سال پہلے ایک معاملہ ہوا تھا جو خوش اسلوبی سے ختم ہوا تھا۔

بل اور میلنڈا گیٹس کا شمار دنیا کے امیرترین جوڑوں میں ہوتا ہے جن کی جائیداد کی کل مالیت130 بلین ڈالر ہے۔ انہوں نے آپس میں طلاق کا اعلان کیا ہے۔

مائیکرو سافٹ کمپنی کے شریک بانی بل گیٹس جب سال2020 میں  کمپنی کے بورڈ سے علیحدہ ہوئے تو انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ خیراتی کاموں کو زیادہ وقت دینے، عالمی سطح پر صحت اور ترقی، تعلیم اور ماحولیات کی تبدیلی سے نمٹنے پر مزید توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں