شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنا توہین عدالت ہے، مریم اورنگزیب

شہباز شریف کی کرپشن ڈھونڈیں ورنہ عمران خان خود نیب کے سربراہ لگ جائیں، مریم اورنگزیب

لاہور: مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے کا اعلان توہین عدالت کرنے کا اعتراف ہے۔

مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے اعلان کے بعد کہا کہ عید کی چھٹیوں میں عمران خان کو غریب کی یاد آئی نہ مہنگائی کی لیکن عمران خان کے لیے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنا ضروری تھا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سیاسی انتقام میں اندھے ہو چکے ہیں اور ان کو عید کے دن دفتر خارجہ کھلوا کر فلسطین پر قرارداد تیار کرانے میں کوئی دلچسپی نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف نے ملک سے بھاگنے کی کوشش کی، شیخ رشید

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران خان کو عید کے دن وزرات خزانہ کھلوا کر عوام کو ریلیف دلانے کی توفیق نہ ہوئی۔


متعلقہ خبریں