’چپکے چپکے‘ کا سیزن 2 آنے والا ہے؟

’چپکے چپکے‘ کا سیزن 2 آنے والا ہے؟

فوٹو: فائل


اس رمضان ٹی وی اسکرینز پر دھوم مچانے والے ہم ٹی وی کے ڈرامہ ’چپکے چپکے‘ کے بارے میں قیاس کیا جا رہا ہے کہ شاندار کامیابی کے بعد اس کا سیزن 2 بننے جا رہا ہے۔ 

مومنہ درید پروڈکشنز کی پیشکش کامیڈی سٹ کام ’چپکے چپکے‘  اس رمضان پورے خاندان کی پہلی پسند بنا رہا۔ یو ٹیوب پر ٹرینڈنگ میں بھی چپکے چپکے کی زیادہ تر اقساط نمبر 1 اور 2 پر ٹرینڈ کرتی نظر آئیں۔

’چپکے چپکے‘ کے مرکزی کردار مینو یعنی عائزہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر ’چپکے چپکے‘ کی شوٹنگ کا ایک چھوٹا سا ویڈیو کلپ اپ لوڈ کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

ویڈیو کلپ کے ساتھ انہوں نے تحریر کیا ’کوئی بتا سکتا ہے کہ یہ کیا ہو رہا ہے؟‘

عائزہ خان کے ویڈیو کلپ پر ان کے مداحوں نے کمنٹس کیے ہیں کہ یہ چپکے چپکے کے دوسرے سیزن کی شوٹنگ ہو رہی ہے۔

خیال رہے کہ ’چپکے چپکے‘ کی 30 اقساط اور پروموز کو یو ٹیوب پر مجموعی طور پر 30 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ چپکے چپکے کی منفرد کہانی اور کرداروں نے سب کو اپنا مداح بنا لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ہم ٹی وی کے ’چپکے چپکے‘ نے ناظرین کے دلوں میں گھر کر لیا

اس ڈرامے میں عائزہ خان اور عثمان خالد بٹ کی خوبصورت جوڑی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔  ڈرامے میں مینو کی نٹ کھٹ شرارتوں نے مداحوں کو ہنسنے پر مجبور کر دیا۔

عثمان خالد بٹ کے منفرد کردار فازی  نے بھی خوب داد سمیٹی، صائمہ اکرم چوہدری کے لکھے رمضان اسپیشل ڈرامہ میں ہر کردار شائقین کے دلوں پر اپنی چھاپ چھوڑی ہے۔

’چپکے چپکے‘ میں سیکنڈ لیڈ جوڑی اداکارہ ایمن سلیم اور ارسلان نصیر کی تھی جسے ناظرین بہت زیادہ پسند کیا۔ ڈرامے میں ایمن سلیم مشی اور ارسلان نصیر ہادی کے کردار میں جلوہ گر تھے۔


متعلقہ خبریں