سمندری طوفان: ممبئی میں ریڈ الرٹ جاری


بھارت میں سمندری طوفان تاوَتےسےبڑے پیمانے پرتباہی کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان ممبئی سے120کلومیٹردوری پر ہے۔ ساحلی شہر ممبئی میں خطرے کی ریڈوارننگ جاری کردی گئی ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ میں خبریں آ رہی ہیں کہ سمندری طوفان آج رات بھارتی ریاست گجرات تک پہنچ جائےگا۔ بھارت کی مغربی ساحلی پٹی کے نشیبی علاقوں سے ڈیڑھ لاکھ افرادکا انخلا ہوچکا ہے۔

دوسری جانب پاکستانی محکمہ موسمیات نے خبر دی ہے کہ سمندری طوفان کا خطرہ کراچی سے ٹل گیا ہے۔ لیکن حفاظتی اقدامات جاری ہیں۔

پاک بحریہ، فشرمین کوآپریٹیوسوسائٹی، کراچی فش ہاربرسمیت فشرفوک اور دیگرادارے متحرک ہیں۔ سمندر میں موجود 1561 کشتیاں محفوظ مقام پرپہنچ گئی ہیں۔

فشرمین کوآپریٹیوسوسائٹی حکام کا کہنا ہے کہ سمندرمیں رہ جانیوالی17کشتیوں کورات گئےکنارے تک پہنچا دیا گیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال کسی بھی بوٹ کو پورٹ کلیئرنس نہیں دیا جا رہا۔

پاک بحریہ نے پیٹرولنگ کےساتھ ساحلی پٹی کو بند کردیا ہے۔ 20مئی تک کسی کوبھی سمندرمیں جانےکی اجازت نہیں دی جائےگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق فی الحال پاکستان کی ساحلی پٹی کوکوئی خطرہ نہیں۔ سمندری طوفان شمال کی جانب بڑھ رہا ہے۔ تھرپارکر،عمرکوٹ اوربدین میں گردآلوہوائیں چلیں گی۔ صبح کے وقت طوفان ٹھٹھہ سے730 اور کراچی سے800کلومیٹرکےفاصلے پر تھا۔

 


متعلقہ خبریں