کورونا، بھارت میں کھلے میدانوں سے لاشیں ملنے لگیں

کورونا، بھارت میں کھلے میدانوں سے لاشیں ملنے لگیں

نئی دہلی : بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی لاشیں دریاؤں سے ملنے کے بعد اب کھلے میدانوں سے بھی ملنے لگیں، حالیہ بارشوں کے بعد ریت میں مدفون لاشیں کھلے آسمان تلے پڑی ہیں۔

بھارت کے ایک گاؤں میں دریا کے کنارے ریت میں دفن کی گئیں سینکڑوں لاشیں برآمد ہوئی ہیں جس کے بعد پولیس نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ سوشل میڈیا پر صارفین یہ خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ یہ کورونا متاثرین کی لاشیں ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جیپ اور کشتیوں پر سوار پولیس اہلکار لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے لوگوں کو ہدایات دے رہے ہیں  وہ لاشوں کو دریاؤں میں نہ پھینکیں اور ہم آپ کی مدد کے لیے حاضر ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر پریاگ راج میں جمعہ کو طوفانی بارش کے بعد دریا کے کنارے ریت میں دفن کی گئیں کپڑوں میں لپٹی لاشیں قبروں سے باہر نکل گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی غزہ پر بمباری، اسپتال سمیت تمام سڑکیں تباہ

ریاستی حکومت کے ترجمان نوینیت سہگل نے اپنے بیان میں مقامی میڈیا کی ان رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں یقین سے کہہ رہا ہوں کہ یہ لاشیں کورونا متاثرہ نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گاؤں کے متعدد افراد ہندو روایت کے تحت مذہبی لحاظ سے کچھ دورانیے تک اپنے مردوں کو نہیں جلاتے، انہیں دریا برد کرتے ہیں یا دریا کنارے ان کی قبریں کھودتے ہیں۔

سینئر پولیس افسر کے پی سنگھ کا کہنا تھا کہ پریاگراج دریا کے کنارے کورونا کے باعث ہلاک افراد کی آخری رسومات کے لیے حکام نے اقدامات کیے ہیں اور دریا کے کنارے پر پولیس کسی مردے کی تدفین کی اجازت نہیں دیتی۔


متعلقہ خبریں