راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل: انکوائری ڈی جی اینٹی کرپشن کے سپرد

پنجاب کے سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری کا امکان

لاہور: حکومت پنجاب نے رنگ روڈ اسکینڈل کی انکوائری ڈی جی اینٹی کرپشن کو سونپ دی ہے۔

‏راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل،معاون خصوصی ذوالفقار بخاری مستعفی

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو راولپنڈی رنگ روڈ پرتحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے واضح طور پر ہدایات دی ہیں کہ راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل کی انکوائری کمیٹی میں متعلقہ ماہرین کو شامل کیا جائے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو جامع انکوائری رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔

رنگ روڈ راولپنڈی منصوبے میں بے ضابطگیاں: ذمہ داروں کے نام سامنے آگئے

حکومت پنجاب کے ترجمان نے اس ضمن میں کہا ہے کہ صوبے میں کسی بھی قسم کی کرپشن پر زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل کیا جاتا ہے۔

ترجمان حکومت پنجاب کے مطابق کرپشن کرنے والے منطقی انجام سے نہیں بچ سکیں گے۔

چیئرمین نیب کا راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں مبینہ بےضابطگی کی تحقیقات کا حکم

ہم نیوز کے مطابق صوبائی حکومت کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل کے تمام کرداروں کو کیفرکردار تک لازمی پہنچائیں گے۔


متعلقہ خبریں