وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر شاہ محمود قریشی ترکی روانہ

بھارت کا اصل منصوبہ پاکستان کے پانچ مقامات پر حملہ کرنا تھا، وزیر خارجہ | ہم نیوز

وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ترکی روانہ ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی سوڈان ، فلسطین اور ترک وزرائے خارجہ کے ہمراہ ترکی سے نیویارک جائیں گے۔

اس کے علاوہ وہ نیویارک میں مختلف عالمی شخصیات سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر خارجہ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھائیں گے۔

پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مقامی و بین الاقوامی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کریں گے اور  فلسطین کی صورتحال پر پاکستان کا نکتہ نظر پیش کریں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان کی قومی اسمبلی نے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے قرار داد پیش کی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مربوط آپریشن اور قبلہ اول مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ نہتے فلسطینیوں پر بڑھتی بربریت باعث تشویش ہے، ایوان فلسطینیوں کے لیے آزاد خودمختار ریاست کا مطالبہ کرتا ہے۔

فلسطینی نوجوان نے چیک پوسٹ پر گاڑی چڑھادی، 7 اسرائیلی فوجی زخمی

قراداد میں مطالبہ کیا گیا کہ اسرائیلی جارحیت رکوانے کے لیے سلامتی کونسل  فوری اقدام مطالبہ کرتے ہیں، ایوان مطالبہ کرتاہے فلسطینیوں کی نسل کشی فوری بند کروائی جائے۔


متعلقہ خبریں