اسرائیلی ایئرپورٹ پر ویرانی کے ڈیرے، 85 فیصد پروازیں منسوخ

اسرائیلی ایئرپورٹ پر ویرانی کے ڈیرے، 85 فیصد پروازیں منسوخ

تل ابیب: مظلوم فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری کرنے اور ان کے خلاف بدترین انسانیت سوز مظالم ڈھانے میں مصروف اسرائیل کے ایئر پورٹ پر ویرانی نے ڈیرے ڈال دیے ہیں۔

اسرائیل کی غزہ پر بمباری، اسپتال سمیت تمام سڑکیں تباہ

اسرائیلی اور عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس وقت تل ابیب انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پروازوں کی آمدورفت 85 فیصد سے بھی زائد گھٹ گئی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق یومیہ 85 فیصد سے بھی زائد پروازیں صرف تل ابیب ایئرپورٹ سے منسوخ کی جارہی ہیں۔

عالمی ذرائع ابلاغ کےمطابق تل ابیب ایئرپورٹ سے موصول شدہ اعداد و شمار کے تحت کورونا وائرس کی پابندیوں کے باوجود حالیہ دنوں میں تل ابیب کے بن گورین انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے روزانہ 100 سے زائد پروازیں آپریٹ کی جا رہی تھیں لیکن حالیہ راکٹ حملوں کے بعد بین الاقوامی ایئر ٹریفک اسرائیل کا رخ ہی نہیں کررہا ہے۔

حماس کے راکٹ حملے: اسرائیلی کی سیاحتی صنعت کو شدید دھچکہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت صرف اسرائیل کی سرکاری اور نجی ائیرلائنز ائیرپورٹ آپریشن بحال رکھے ہوئے ہیں اور انہیں بھی کسی وقت بند کیا جا سکتا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ائیرپورٹ سے روزانہ 70 سے 90 کے درمیان فلائٹس منسوخ ہو رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ائیرپورٹ ریکارڈ کے تحت 17 مئی کو اسرائیل کے مرکزی ائیر پورٹ سے 89 پروازوں کی آمد اور روانگی منسوخ ہوئی۔ ریکارڈ کے مطابق اسرائیل آنے والی 47 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

ائیرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ بن گورین ائیرپورٹ سے روانگی کے شیڈول کی 42 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ 17 مئی کو بن گورین انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر صرف 9 پروازوں نے لینڈ کیا جب کہ 10 جہاز روانہ ہوئے ہیں۔

اسرائیلی بمباری کیخلاف برطانوی عوام کی کامیاب دستخطی مہم

عالمی ذرائع ابلاغ میں پہلے ہی یہ رپورٹ آچکی ہے کہ حماس کے راکٹ حملوں کی وجہ سے اسرائیل کی سیاحتی صنعت کو شدید دھچکہ پہنچا ہے۔


متعلقہ خبریں