امریکہ کی اسرائیل سے محبت: سلامتی کونسل کا مشترکہ بیان پھر رکوادیا

روس پر مزید پابندیاں عائد کریں گے، یوکرین کیخلاف کبھی فتح نہیں ملے گی، صدر جوبائیڈن

فوٹو: فائل


نیویارک:امریکہ نے ایک مرتبہ پھر اسرائیل سے اپنی محبت و قربت کا ثبوت دیتے ہوئے سلامتی کونسل کا مشترکہ بیان رکوا دیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی جارحیت: سلامتی کونسل کا اجلاس امریکہ کی مخالفت پر ملتوی

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ نے اسرائیل کے خلاف سلامتی کونسل کا مشترکہ بیان تیسری مرتبہ رکوایا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق سلامتی کونسل کے مشترکہ بیان میں اسرائیل فلسطین تنازع روکنے اور شہریوں کے تحفظ کے لیےکہا گیا تھا۔

اسرائیلی بمباری کیخلاف برطانوی عوام کی کامیاب دستخطی مہم

عالمی خبر ایجنسی کے مطابق سلامتی کونسل کا مشترکہ بیان کا مسودہ چین، تیونس اورناروے نے تیار کیا تھا۔

مشترکہ بیان سلامتی کونسل کی منظوری کے لیے اتوار کو دیر گئے جمع کروایا گیا تھا۔ مشترکہ بیان میں غزہ بحران پر شدید تشویش کا اظہار بھی کیا گیا تھا۔

او آئی سی نے اسرائیل کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کر لی

خبر رساں ایجنسی کے مطابق مشترکہ بیان میں مشرقی بیت القدس سے فلسطینیوں کی ممکنہ بے دخلی پر بھی گہری تشویش ظاہر کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں