اندرون ملک فضائی ٹکٹ پر600روپےٹیکس عائد


کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت ملک بھر کیلئے فضائی سفر کرنے والوں کیلے بری خبر یہ ہے کہ سول ایوی ایشن نے ٹکٹ کے قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک پروازوں کے ٹکٹ پر 600روپے کےنئے ٹیکس عاید کیے ہیں۔

سول ایوی ایشن نے پہلے سے خریدے گئے فضائی ٹکٹ پر بھی 600روپے کا اضافہ کردیا ہے۔ 17مئی سے پہلے خریدے گئے ٹکٹ پر سفر سے پہلے اضافی 600روپے لئے جائیں گے۔

ٹکٹ پر سو روپے سیکورٹی فیس اورپانچ سو روپے ایمبارکشن فیس لی جائے گی۔17مئی کے بعد خریدے گئے ٹکٹ میں اضافی ٹیکس شامل ہے۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ  پہلے سے خریدے گئے فضائی ٹکٹ پر 600 روپے کا ٹیکس لگانا ناانصافی ہے اور پہلے سے خریدے گئے ٹکٹ پر اضافی چارجز کیسے لگائے جاسکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں