کراچی آج بھی گرم ترین رہے گا

کراچی آج بھی گرم ترین رہے گا

فوٹو: فائل


کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ صبح کے اوقات میں درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ پاکستان کے کسی حصے میں طوفان تاؤتے سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں سمندری ہوائیں آج بھی معطل رہیں گی اور درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

شہر قائد میں سمندری ہوائیں کل دوپہر سے بحال ہوجائیں گی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں