لاہور: سرکاری جامعات کےبجٹ میں80فیصد کٹوتی


حکومت نے لاہورکی سرکاری جامعات کے بجٹ میں سے80فیصد فنڈ کی کٹوتی کرلی ہے۔

کٹوتی کے بعد لاہورکی6جامعات کو14ارب روپے میں سے صرف2ارب30کروڑ ملیں گے۔ یونیورسٹی آف لاہور، تیانجن یونیورسٹی، یوای ٹی اور پنجاب یونیورسٹی کے بجٹ میں بھی کٹوتی کی گئی ہے۔

یو ای ٹی میں انوویشن سنٹراورانفراسٹرکچرکی بہتری کیلئے مختص کیا گیا بجٹ کم کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ہائیرایجوکیشن کمیشن نےاخراجات کے لیے وفاقی حکومت سےبجٹ2020-2021 میں 104 ارب 78 کروڑ اور90 لاکھ روپے مختص کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے 104 ارب روپے کے بجائے صرف 70  ارب روپے دینے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ تاہم  بجٹ تجاویز میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے لیے صرف 64 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔

جاری اخراجات کی مد میں 40 ارب روپے کی کمی سے تمام سرکاری یونیورسٹیاں متاثر ہوئیں۔

یونیورسٹیوں کو تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے اوردیگر لازمی و ضروری اخراجات کی تکمیل کے لیے فیسوں کی مد میں اضافہ کرنا پڑا۔


متعلقہ خبریں