جنہیں پہلی ڈوز سائنو فام کی لگی انہیں دوسری بھی اسی کی لگے گی،فیصل سلطان

جنہیں پہلی ڈوز سائنو فام کی لگی انہیں دوسری بھی اسی کی لگے گی،فیصل سلطان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا کیسز میں کمی آر ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ این سی او سی کے اقدامات کے باعث کیسز میں کمی آئی ہے۔

کورونا ویکسین نوکری کیلئے لازمی قرار

ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ این سی او سی کی ہدایت پر عملدرآمد کے لیے تمام پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے زور د ے کر کہا کہ ماسک کے استعمال اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد جاری رکھنا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ملک میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ  16 مئی سے30 سال سے زائد والوں کی رجسٹریشن شروع ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 40 سال زائد عمر کے افراد کی 12 مئی سے کورونا ویکسی نیشن جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائینو فام کو بند کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پرافواہیں پھیلائی جاتی ہیں اور سائنوفام ڈوزکے حوالے سے بھی افواہیں پھیلائی گئیں۔

ناروے: ایسٹرا زینیکا اور جانسن اینڈ جانسن کی کورونا ویکسین ترک کرنے کی سفارش

ڈاکٹرفیصل سلطان نے واضح طور پر کہا کہ جن کو سائینو فام کی پہلی ڈوز لگی ہے تو ان کودوسری ڈوز بھی سائینو فام کی لگے گی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین کی 38 لاکھ خوراکیں لگ چکی ہیں۔

ہم نیوز کےمطابق انہوں نے واضح طورپر کہا کہ پاکستان میں لگنے والی تمام کورونا ویکسین محفوظ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سائیڈ افیکٹس کی 4 ہزار شکایات موصول ہوئی ہیں۔

صحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ شہری ایس ایم ایس کے ذریعے خود کو رجسٹرڈ کرائیں۔


متعلقہ خبریں