بھارت: 2 سے 18 سال کے بچوں پر ویکسین ٹرائل آئندہ ہفتے شروع ہو گا

بھارت: 2 سے 18 سال کے بچوں پر ویکسین ٹرائل آئندہ ہفتے شروع ہو گا

نئی دہلی: بھارت میں تیار ہونے والی کورونا ویکسین بائیوٹیک ’کوویکسین‘ ( Covaxin) کا ٹرائل بچوں پر آئندہ 10 سے 12 روز میں شروع کردیا جائے گا۔

کورونا: ویکسین، بچوں پر ٹرائل روک دیا گیا

جن بچوں پر ویکسین کا ٹرائل کیا جائے گا ان کی عمریں دو سے 18 سال کے درمیان ہوں گی۔

بھارت کے مؤقر انگریزی اخبار دی ٹائمز آف انڈیا نے یہ بات وی کے پال کے حوالے سے بتائی ہے جو این آئی ٹی آئی کے رکن ہیں۔

کورونا: شکست دینے والوں کو دوبارہ کووڈ کا شکار بنانے کا ٹرائل

بھارت میں 13 مئی کو کوویکسین کے ٹرائل کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ اجازت بھارت کے ڈرگس کنٹرولر جنرل نے دی تھی۔

بھارتی بایوٹیک کورنا ویکسین کے کلینیکل ٹرائل کا دوسرا اور تیسرا مرحلہ طے کیا جائے گا۔ بھارت میں بچوں پر ٹیسٹ کی جانے والی یہ پہلی کورونا ویکسین ہو گی۔

چین میں منہ کے ذریعے دی جانیوالی ویکسین کا ٹرائل

بھارتی ذرائع ابلاغ نے وفاقی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ ٹرائلز 525 صحت مند رضاکاروں پر کیے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں