قیادت کریں، آپ کے ساتھ ہیں: جہانگیر ترین سے رکن اسمبلی کا مکالمہ

جہانگیر ترین

لاہور: پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے پنجاب اسمبلی کے رکن نذیر چوہان نے جہانگیر خان ترین سے کہا ہے کہ ترین گروپ کا لیبل تو لگ گیا ہے اب ہمیں اس کو آگے چلانا چاہیے۔

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، جہانگیر ترین

دلچسپ امر ہے کہ جہانگیر ترین کی جانب سے عشائیہ سب سے بڑے صوبے کے دارالحکومت لاہور میں ایک ایسے وقت میں دیا گیا ہے جب 18 مئی ہے۔

یاد رہے کہ جہانگیر خان ترین کے خلاف درج مقدمے میں عدالت نے ان کی گرفتاری کو 19 مئی تک روکا تھا۔

عدالت نے جہانگیر ترین کو 19 مئی تک گرفتار کرنے سے روک دیا

ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ نذیر چوہان نے یہ بات جہانگیر خان ترین کی جانب سے ہم خیال گروپ سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں اور اراکین اسمبلی کے اعزاز میں دیے جانے والے عشائیے میں جہانگیر ترین سے مکالمہ کرتے ہوئے کہی۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق نذیر چوہان نے جہانگیر خان ترین سے کہا کہ اب ہمارے لیڈر آپ ہیں اور ہم آپ ہی کی محبت و خلوص کی خاطر اکھٹے ہوئے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اب آپ کو فیصلے کرنے ہیں۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں جو ملنا تھا وہ مل گیا، اب آپ قیادت کریں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ نذیر چوہان نے واضح طور پر کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ آخری وقت تک آپ کا مقدمہ لڑیں۔

ذرائع کےمطابق سینئر سیاستدان راجہ ریاض نے اس موقع پر کہا کہ ایف آئی اے اور بیرسٹر علی ظفر کی رپورٹ کا انتظار کرنا چاہیے۔

تحفظات صرف وزیراعظم کو بتائیں گے، جہانگیر ترین کا حکومتی کمیٹی سے ملاقات سے انکار

راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کی سربراہی میں سیاسی فیصلے بھی لینے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی معاملات ٹھیک ہونے کے بجائے خراب ہو رہے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق عشایے میں جہانگیر خان ترین نے کہا کہ اب آئندہ مل کر کوئی لائحہ عمل بنائیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی اچھی خاصی تعداد جہانگیر ترین کی جانب سے دیے جانے والے عشائیے میں شریک ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کی ملاقات کی اندرونی کہانی

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین  کی جانب سے دیے جانے والے عشائیے میں شرکت کے لیے اب تک ایم این اے راجہ ریاض، صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال اور اسلم بھروانہ ترین ہاؤس میں موجود ہیں۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق عشائیے میں شرکت کے لیے عون چودھری، امین چودھری اور ایم پی اے نذیر چوہان بھی ترین ہاؤس پہنچ چکے ہیں۔

ہم نیوز نے اس سلسلے میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ عشائیے میں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے مزید نئے اراکین بھی شرکت کر رہے ہیں۔

جہانگیر ترین کا پاور شو: 29 اراکین پارلیمنٹ کی عشائیے میں شرکت

جہانگیر ترین کی جانب سے گزشتہ ماہ بھی عشائیہ دیا گیا تھا جس میں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اراکین اور رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔

سیاسی مبصرین کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین نے عشائیے کے ذریعے اپنی سیاسی قوت کا اظہار کیا ہے۔

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، جہانگیر ترین

عشائیے کے بعد ہی جہانگیر ترین گروپ سے تعلق رکھنے والے افراد کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات بھی ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں