ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟

GOLD PRICE

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 800 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آٹھ سو روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 7 ہزار 250 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 686 روپے اضافے سے 91 ہزار 950 روپے ہے۔

ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 16 کروڑ 77 لاکھ  ڈالر کے اضافے سے 22 ارب 91 کروڑ 3 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر89لاکھ ڈالر کی کمی سے 7 ارب 13 کروڑ 58 لاکھ ڈالر ہو گئے۔

جب کہ مرکزی بینک کے ذخائر 17 کروڑ 66لاکھ ڈالر کے اضافے سے 15 ارب 77 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے ۔


متعلقہ خبریں