وزیراعظم پر اعتماد ہے،حکومت کو کمزور نہیں سپورٹ کریں گے: نعمان لنگڑیال

وزیراعظم پر اعتماد ہے،حکومت کو کمزور نہیں سپورٹ کریں گے: نعمان لنگڑیال

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے جہانگیر ترین گروپ سے تعلق رکھنے والے مرکزی رہنما ملک نعمان لنگڑیال نے کہا ہے کہ ہم جہانگیر ترین کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔

جہانگیر ترین گروپ کے قیام کا اعلان کردیا گیا

ہم نیوز کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کے باضابطہ قیام کے اعلان کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں پنجاب کے رکن اسمبلی نعمان لنگڑیال نے کہا کہ کل جہانگیر ترین کی پیشی ہے تو ہم پیشی پر بھی اکھٹے ہو کر اظہار یکجہتی کریں گے۔

ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں نعمان لنگڑیال نے کہا کہ سعید اکبرنوانی پنجاب اسمبلی میں اپنا نقطہ نظر بیان کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ عوام دوست بجٹ پیش ہو۔

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے رہنما نعمان لنگڑیال نے کہا کہ ہم ہر تاریخ پر آتے ہیں اور ہماری تعداد بھی کم نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اندر و باہر تنقید اور نشاندہی بھی ہوتی ہے۔

قیادت کریں، آپ کے ساتھ ہیں: جہانگیر ترین سے رکن اسمبلی کا مکالمہ

ایک سوال کے جواب میں ملک نعمان لنگڑیال نے کہا کہ آج کی میٹنگ میں 31 ااراکین شریک تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس حکومت کے ساتھ پورا تعاون کریں گے۔

ہم نیوز کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کے قیام کے اعلان کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ملک نعمان لنگڑیال نے کہا کہ ہم حکومت کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں وزیراعظم عمران خان پر پورا اعتماد ہے۔

جہانگیر ترین مجھ سے زیادہ عمران خان کے مزاج کو سمجھتے ہیں، شاہ محمود

ملک نعمان لنگڑیال نے کہا کہ ہمارا کوئی بھی بیان وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے خلاف نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کو کمزور نہیں سپورٹ کریں گے۔ انہوں نے واضح طور پر بتایا کہ آج کوئی حلف نہیں لیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں